ابنا: المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کے کارندوں نے گذشتہ روز العکر کے علاقے میں دسیوں افراد کو گرفتار کرکے علاقے میں کرفیو لگادیا ۔ بحرینی انقلابیوں نے گذشتہ روز سترہ اور نویدرہ میں آل خلیفہ کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے نعرے لگائے تھے اور ملک میں جمہوریت کے قیام پر تاکید کی تھی ۔ مظاہرین نے آل خلیفہ کے ڈکٹیٹر حمد بن عیسی اور دیگر حکام کو عوام کے خلاف جاری جرائم کا ذمہ دار ٹہرایا ہے ۔ در این اثنا جمعیت الوفاق الاسلامی کے سینئر رکن خلیل المرزوق نے رشیا ٹوڈے سے گفتگو میں بحرین کے حالات پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کے ساتھ نرم سفارتکاری کارگر ثابت نہيں ہوگي ۔
.....
/169